• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میں ہوائی فائرنگ پانچ سالہ بچہ جاں بحق

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں پانچ سالہ افغانی بچہ عثمان عبدالعزیز زندگی کی بازی ہار گیا ۔ ڈیوٹی افسر کے مطابق پولیس کی مدعیت میں دولہا ،اس کے والد اور شادی ہال انتظامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا ۔بچہ اپنے والدین کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے شکریال سے شمس کالونی پہنچا تھا ۔
اسلام آباد سے مزید