کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی تنظیم ’واک فری‘ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً پانچ کروڑ افراد جدید غلامی (ماڈرن سلیوری) کی زندگی گزار رہےہیں اور پاکستان اس عالمی انڈیکس میں چوتھا اور انڈیا چھٹا بدترین ملک ہے، ایشیا اور بحر الکاہل میں ڈیڑھ کروڑ افراد جبری مشقت کا شکار ہیں ۔ عالمی تنظیم ’واک فری‘ کی رپورٹ مطابق جدید غلامی عام نظروں سے پوشیدہ ہے لیکن دنیا کے ہر کونے میں کئی لوگوں کی زندگی اسی غلامی میں گزر رہی ہے۔