کراچی (اسد ابن حسن)جاپان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ا سکالرشپ دے گا۔ وزارت داخلہ نے 11 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں جن میں پانچوں صوبوں، فرنٹیئر کانسٹیبلری، ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، ریلوے پولیس، آزاد جموں اینڈ کشمیر پولیس اور اسلام آباد پولیس کے انسپیکٹر جنرلز اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو مراسلے تحریر کئے ہیں کہ جاپان کی منسٹری آف ایجوکیشن، اسپورٹس اینڈ کلچر اپنے "ینگ لیڈرشپ پروگرام" کے تحت اپنے ملک کے دو تعلیمی اداروں اسکول آف گورنمنٹ اور اسکول آف لوکل گورننس اسکالرشپ دے گی۔