• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران مایوسی کی حالت میں، حالات انکے ہاتھ سے نکل چکے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا عمران خان کا نواز شریف کی سزا پر نیاموقف عدلیہ سے متعلق چارج شیٹ ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان اس وقت انتہائی مایوسی کی حالت میں ہیں، عمران خان سمجھ نہیں رہے کہ حالات ان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان کا نواز شریف کی سزا پر نیا موقف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عدلیہ پر بھی چارج شیٹ ہے، جب بھی بنچ فکسنگ کی بات آئے جسٹس اعجاز الاحسن کا نام آتا ہے، ایسا لگتا ہے یہ چارج شیٹ عدلیہ کے ساتھ جسٹس اعجاز الاحسن کے بھی خلاف ہے، کیا چیف جسٹس پاناما فیصلے پر اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کی انکوائری کروائیں گے،ہم فوجی اسٹیبلشمنٹ کی بات کرتے ہیں جیوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کا احتساب کب ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید