کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی الیکشن ،2027.28بر سر اقتدار گروپ یو بی جی نے ایس ایم تنویر کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا، تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات 2027-28کے لیے ایس ایم تنویر کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یو بی جی کے مطابق ایس ایم تنویر کی قیادت ملکی برآمدات میں اضافے، صنعتی ترقی کے فروغ اور کاروباری برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے،ایس ایم تنویر سابق بزنس لیڈر مرحوم ایس ایم مینر کے صاحب زادے ہیں۔