کراچی( ثاقب صغیر )این سی سی آئی اے اسلام آباد نے سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا،معاملے میں مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد نے سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کی نیت کے اظہار سے متعلق معاملے کی انکوائری کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معاملے میں مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا ہے۔