کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی کورٹ میں جنرل باڈی اجلاس جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جنرل باڈی اجلاس میں کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ ،جنرل سیکریٹری ارشد شر، سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر حسیب جمالی، سندھ بار کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ا جلاس میں خیبر پختونخوامیں ایمرجنسی نافذ کرنے کی مذمت کی گئی۔کر اچی بار نے بدھ سٹی کورٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔