• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیارٹی تبدیل کرنے سے پہلے متاثرہ ملازمین کو سننا لازم، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کی سنیارٹی تبدیل کرنے سے پہلے متاثرہ ملازمین کو سننے کا موقع دینا لازم ہے، متاثرہ ملازم کو سنے بغیر انتظامی کارروائی کے ذریعے اسکی سنیارٹی ختم یا تبدیل کرنا قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 9جون 2026کو سنیارٹی سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے تفصیلی تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ سندھ پولیس کے سب انسپکٹرز کی 2015کی سنیارٹی لسٹ میں 2020 کے دوران تبدیلی کرتے وقت متاثرہ افسران کو سماعت کا موقع نہیں دیا گیا جو اصولِ سماعت، قانونی طریقہ کار اور آئین کے آرٹیکل 10 اے میں دیئے گئے منصفانہ ٹرائل اور قانونی عمل کے تقاضوں کے منافی ہے۔فیصلے کے مطابق سنیارٹی ملازم کا اہم حق ہے جس کا اس کی پیشہ ورانہ ترقی اور مستقبل کے امکانات سے گہرا تعلق ہے، کسی ملازم کی سنیارٹی تبدیل کرنے سے پہلے متعلقہ حکام پر لازم ہے کہ وہ متاثرہ ملازمین کو سنیں اور انکے اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد وجوہات پر مبنی حکم جاری کریں۔

ملک بھر سے سے مزید