• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ محتسب نے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی شکایات صارفین کے حق میں نمٹا دیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ محتسب نےرواں سال کے پہلے نوماہ (جنوری تا ستمبر 2026ء) کے دوران 29,001شکایات کا ازالہ کر کےبینک صارفین کے حق میں 1ارب 20کروڑ روپے کی شکایات نمٹائیں۔اس دوران بینکنگ محتسب کے دفتر کو 33,625شکایات موصول ہوئیں جس میں 5,927شکایات پرائم منسٹرپورٹل کی شکایات بھی شامل ہیں۔ بینکنگ محتسب پاکستان ، سراج الدّین عزیز نے عوام کو روز بروز بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے بینک صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی تیسرے شخص پر قطعاً ظاہر نہ کریں۔ اپنے موبائل فون پر نا قابل اعتماد اور غیرمستند ذریعہ سے موصول ہونے والے لنک کو کلک نہ کریں اور مشکوک کالز کے موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں اور اس طرح کے مشکوک فون نمبرزکی اطلاع نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)کو بھی دیں۔

ملک بھر سے سے مزید