اسلام آباد/پشاور ( جنگ نیوز) اسلام آباد میں 3 ہفتے سے زائد عرصے سے موجود کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری ہے، دوسری جانب پشاور میں راستے بدستور بند ہیں،تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ایک پیغام میں کہا کہ کسی بھی شاہراہ پر کوئی کنیٹنر نظر نہ آئے، شہر کے تمام داخلی راستوں ، اہم شاہراہوں اور ریڈ زون میں 24 روز سے کنٹینرز موجود ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے پیش نظر 19اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں کینٹینرز پہنچائے گئے تھے۔ دوسری جانب پشاور میں راستے بدستور بند ہیں، پشاور کینٹ میں داخلے اور باہر نکلنے پر پابندی کی اطلاعات ہیں، جبکہ کینٹ کی جانب جانے والے متعدد راستوں پر کنٹینر رکھ کر آمدورفت روک دی گئی ہے۔