کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ مہران حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر فقیر منٹھار منگریو کے بڑے بھائی فقیر حاجی دلبر منگریو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔