کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے دوسرے محکموں کے ڈیپوٹیشنس کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کے لئے تعیناتی کی وقتی سہولت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹینڈنگ جو 6اکتوبر 2023 جاری کیا گیا تھا اور جس کے تحت کسی بھی ادارے سے ایف آئُی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے اہلکار پر کسی بھی امیگریشن چیک پوسٹ پر تعیناتی پر پابندی لگائی گئی تھی اُس میں وقتی طور پر نرمی کر دی ہے۔