• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا ء کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرئے گی ، انجینئر ہادی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ٹاون کے زیراہتمام یوم تکریم شہدا کے سلسلے میں صوبائی کونسل کے رکن انجینئر ہادی عسکری کی قیادت میں ہزارہ ٹاون میں ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر ہادی عسکری نے کہا کہ شہدا ء کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرئے گی ،9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کی آڑ میں جس طرح عسکری اور قومی تنصیبات پر حملے کئے وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ، شہدا کی یادگاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان لازم و ملزوم ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وطن کے سپوتوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں دہشت گردی پر قابو پایا انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان مادر وطن پر جان قربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے شہدا پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید