لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے عمران خان کی 121مقدمات کی کارروائی روکنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں 31 لاہور میں 30 فیصل آباد میں 14 مقدمات درج ہیں،عمران خان بھکر میں 4 شیخوپورہ 3 گوجرانوالہ میں 2 اور جہلم میں 3 مقدمات میں نامزد ہیں۔