• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے متعددرہنماؤں کا ساتھوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے رہنماؤں رانا طارق پرویز ، ملک اظہر تھہیم ، چوہدری عابد تھہیم، رانا عامر، چوہدری نوید ظفر جنرل سیکرٹری گردیزی مارکیٹ نے پی پی 214 سے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا یہ اعلان انہوں نے سینئر لیگی رہنما انجینیر ملک آصف رفیق رجوانہ،عثمان خان بابر، شیخ حسن طارق رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ،اس موقع پر رانا شعیب نصرت ، چوہدری نوید ظفر ، ملک خضر کھکھ صدر خان ولیج روڈ، شہروز عباس آہیر، فضل عباس آہیر، رانا عبدالجبار ، راؤ عارف جاوید، ملک عرفان تھہیم، ملک ذیشان تھہیم ، ملک ہاشم تھہیم، رانا محمود عرف بھولا، رانا محمد عامر، ملک ناصر تھیم، ملک راشد تھیم و دیگر ساتھیوں نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، آ صف رفیق رجوانہ نے کہا کہ 9 مئی کو جو دلخراش واقعہ رونما ہوا، ابھی پاکستان کے عوام کی آنکھ پرنم ہے اور ہر دل اشکبار ہے تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشسٹ تنظیم ہے ، عمران خان اور پی ٹی آئی نے شروع دن سے منفی سیاست کو فروغ دیا، رانا طارق پرویز ، اظہر تھہیم اور چوہدری نوید ظفر نے کہا کہ آج کے بعد ہمارا یا ہماری فیملیز میں سے کسی کا بھی پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہ ہے، اس موقع پر عثمان خان بابر، وسیم گردیزی، ملک ناصر کمبوہ، ڈاکٹر جاوید بلوچ، صفدر کھوکھر و دیگر مسلم لیگی بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید