• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی ایم اے طلبا وو طالبات کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں: چیئرمین محمد سجاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)آئی سی ایم اے انٹرنیشنل ملتان برانچ کونسل کے چیئرمین محمد سجاد نے کہا ہے کہ آئی سی ایم اے پاکستان جنوبی پنجاب ملتان کے طلبا وو طالبات کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ، اس کے طلباء و طالبات آج پاکستان اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اکاؤنٹس کے شعبوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں ،یہ بات انہوں نے آئی سی ایم اے انٹرنیشنل ملتان برانچ میں 73 ویں چارٹرڈ مینجمنٹ اکاؤنٹس ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سیکرٹری ملتان برانچ یوسف صدیقی وائس چیئرمین ملتان برانچ محمد شعیب، وقاص خالد، حفیظ احمد، انیس الرحمن, محمد عابد اور محمد اکبر نے کہا آئی سی ایم اے کی قابلیت کی وجہ سے آج 7 ہزار سے زیادہ ممبرز ہیں، جوائنٹ ڈائریکٹر ادارہ ثمینہ خان کیانی نے کہا آئی سی ایم اے نے ہم طلبہ کو مناسب فیس میں اعلی معیار کی تعلیم فرام کر رہے ہیں۔
ملتان سے مزید