• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون کی خودسوزی کی دھمکی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان کے علاقہ بھٹیوں والی کالونی نزد ابن سینا کی رہائشی انیلہ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سمیر نامی شخص کے ساتھ شادی ہوئی، میرے چار بچے ہیں اور میں کرائے کے گھر میں بچوں کے ساتھ رہتی ہوں، میرے خاوند سمیر اور اس کی پہلی بیوی کرن اور اس کے بھائیوں نے میرے اور بچوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور خاوند نے مجھے اور بچوں کا دو ماہ سے خرچہ دینا بند کر دیا ہے، مجھے میری سوتن اور اس کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب میں تھانہ پولیس سیتل ماڑی گئی تو پولیس نے بھی ان کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا، اگر پولیس نے کرن اور اس کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا تو میں تھانہ سیتل ماڑی پولیس کے سامنے بچوں سمیت خود سوزی پر مجبور ہو جاؤں گی، خاتون نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب، آ ئی جی، آ ر پی او سمیت دیگر سے فی الفور ملزمان کے خلاف کارروائی اور جان ومال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید