• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ٹو میں عملے کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ساوتھ پنجاب میڈیکل فورم کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں ،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نشتر 2 میں نئے عملے کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں اس حوالے سے مشتہر کی گئی اسامیوں میں 20 مرد میڈیکل افسران اور 10 ویمن میڈیکل آفیسران کے لئے اہل امیدواروں سے 10 جون سے قبل آن لائن پورٹل کے ذریعے مانگ لی ہیں اس حوالے سے ساؤتھ پنجاب میڈیکل فورم کے چئیر مین ڈاکٹر مظہر چوہدری ڈاکٹر زاہد سرفراز ڈاکٹر نصرت بزدار ڈاکٹر میاں عدنان ڈاکٹر علی وقاص ڈاکٹر علی رضا ڈاکٹر عمران شریف انصاری و دیگر کا کہنا تھا کہ نشتر 2 میں نئی بھرتیوں کے لئے مسلسل آواز بلند کرنے کے باعث سیکرٹری ہیلتھ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری اسامیاں مشتہر کی ہیں ۔
ملتان سے مزید