• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز آمد پرجاپان کے صحافی ناصر ناکاگاوا کے اعزاز میں عشائیہ

برسلز(عظیم ڈار) جاپان کے معروف صحافی تجزیہ نگار اور کتابوں کے مصنف ناصر ناکاگاوا کی برسلز آمد پر ان کا استقبال مہاراجہ تندوری ریسٹورنٹ پر کیا گیا۔ بلجیم کی سیاسی ، کاروباری شخصیات ناصر ناہرا،علی چوہدری، میاں شعیب نے ناصر ناکاگاوا کو برسلز کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا۔ میاں شعیب اور علی چوہدری نےناصر ناکاگاوا کو بلجیم کی تاریخ سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں ناصر ناہرا اور علی چوہدری نے ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کے روایتی پکوان بھی شامل تھے۔عشائیہ میں ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین فرزند پاکستان پہلے ’’تمغہ خدمت‘‘حاصل کرنے والے اوورسیز پاکستانی چوہدری پرویز اقبال لوہسر، ان کے فرزند حسین لوہسر ،فیڈریشن بلجیم کی منارٹی ونگ کے صدر تنویر بھٹی، راجہ ہارون کے علاوہ جرمنی کی معروف کاروباری شخصیت شیراز گیلانی اور بارسلونا کی کاروباری شخصیت خاور عباس نے شرکت کی۔ پروگرام میں بطور اوورسیز پاکستانی ’’ہم پاکستان کیلئےکیا خدمات‘‘ سرانجام دے رہے ہیں اور ملکی ترقی میں موجودہ حکمرانوں کے کردار موضوع گفتگو تھے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ناصر ناکاگاوا نے اپنی تحریر کردہ کتاب’’جس نے جاپان نہیں دیکھا‘‘کی رونمائی کی۔اس موقع پر ناصر ناکاگاوا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا وسیلہ قرار دیا، انہوں نے بطور اوورسیز پاکستانی اپنی 35 سالہ زندگی پر مختصراً روشنی ڈالی اور مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے جاپان کی ترقی اور جیپنیز قوم کی اپنے ملک کیلئےخدمات کو سراہا۔ عشائیہ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہمیں دیار غیر میں پاکستان کی تعمیر وترقی اور مثبت سفارتی کیلئے اپنے کردار و اخلاق کے ساتھ یورپی اقوام کے دل جیتنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں تمام سیاسی سماجی اور کاروباری وابستگیوں سے بالاتر ہوکر پاکستان کی سربلندی کیلئے کوششیں اور کاوشیں سرانجام دینی چاہئے اور منفی پروپیگنڈا سے اجتناب کرنا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید