• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2023-24 کا بجٹ 9 جون کو ہی پیش ہوگا، وزارت خزانہ

اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت خزانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مالی سال 2023- 24 کا بجٹ 9جون کو ہی پیش ہوگا جبکہ سالانہ پلان کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس 2 جو ن اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو طلب کرلیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 700 ارب مختص کیے گئے ہیں تاہم وزیراعظم شہباز شریف ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب تک بڑھا سکتے ہیں۔اگلے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 600 ارب سے رکھنے کی بھی تجویز ہے ، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کمیٹیا ںبھی قائم کر دی گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید