• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کا مطالبہ، منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فیصلے کے نتیجے میں حکومت کو 500ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ بجٹ میں نان فائلرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیاہے اور نان فائلرز سے لین دین کرنے والوں کی بھی مانیٹرنگ ہوگی۔ٹیکس چوروں کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔