سکھر(بیورورپورٹ ) گھوٹکی کی تحصیل خانپور مہر میں ایک ہی خاندان کے تین معصوم بچے گڑھے میں جمع پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، بچوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کی تھیں۔ پولیس کے مطابق خانپور مہر کے نواحی گاؤں گلزار مہر میں متعلقہ محکمے کی جانب سے سڑک کی تعمیر کے دوران مٹی نکالی گئی تھی مگر گڑھے کو بند نہیں گیا گیا تھا جس میں پانی جمع تھا دو کم سن بہن بھائی ندیم اور شہلا اور ان کا چچا ذات بھائی زاہد کھیلتے ہوئے گڑھے میں گر گئے اور بے ہوش ہوگئے، تینوں بچوں کو ورثا بیہوشی کی حالت میں مقامی اسپتال لےکر گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ورثاء نے محکمے کی مبینہ غفلت پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے بچوں کی لاشیں اسپتال سے گھر منتقل کردی گئی ہیں، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔