• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی، اسلام آباد  پولیس نے مختلف واقعات میں چار مسروقہ گاڑیاں،6موٹر سائیکل برآمد کر لیں۔ تھانہ مورگاہ پولیس نے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم زاہد کو گرفتار کرکے تین کاریں برآمدکرلی گئیں ۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ تھانہ بنی پولیس نے بھی رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ابرار گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزموں میں گینگ کا سرغنہ ابرار، شایان اور طیب شامل ہیں جن سے چوری شدہ کار، 4 موٹر سائیکل ،رکشہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔تھا نہ کورال پولیس ٹیم نے  مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے  دو مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد  کرلئے۔  پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فرید عبد اللہ کے نام سے ہوئی   ۔
اسلام آباد سے مزید