• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتوں میں شہری 13 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر، چوری، قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 13موٹر سائیکلوں طلائی زیورات ،موبائل فونز، ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم کردئیے گئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ لقمان حکیم روڈپر دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارنامعلوم ملزمان نبیل احمدسے موبائل اوربٹواچھین کرلے گئے جس میں دس ہزارروپے اورموٹرسائیکل کی کاپی تھی ۔ ایکسپریس ہائی وے پردوموٹرسائیکل سوارعاقب عباس سے موبائل چھین کرلے گئے ۔تھانہ کوہسارکے علاقہ سیکٹرای سیون میں اللہ بخش چودھری کے گھرسے گھریلوملازمائیں یاسمین بی بی وغیرہ نے 23تولے وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے ۔تھانہ کوہسارکے علاقہ میں مبشراعجازکی گاڑی کاشیشہ توڑکر بیگ چوری کرلیاگیاجس میں ایک لاکھ 21سوروپے اورضروری کاغذات تھے۔تھانہ پھلگراں کے علاقہ وہڑہ راجپوتاں میں سیدغلام رسول شاہ کے گھرکے تالے توڑکرتین لاکھ تیرہ ہزارروپے کے طلائی زیورات،پچیس ہزارروپے وغیرہ چوری کرلئے گئے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ٹو میں قیصرحیات کے گھرکے تالے توڑکر لیپ ٹاپ ،نقدی اوردیگرسامان چوری کرلیاگیا۔ جی نائن مرکز میں دونامعلوم ملزمان مہتاب احمدکاموبائل اورپرس چھین کرلے گئے جس میں آٹھ ہزارروپے اورشناختی کارڈوغیرہ تھے۔تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف الیون ون میں محمدعمادخان ایڈووکیٹ کے گھرسے ڈائمنڈ اور روبی کو دو انگوٹھیاں ،ایک لاکھ روپے ،ڈائمنڈکی بالیاں اورگھڑیاں وغیرہ ان کے ملازم آصف نے چوری کرلیں۔ تھانہ رمناکے علاقہ جی ٹین ٹو میں نعمان گل کے گھرسے91لاکھ روپے،طلائی زیورات وزنی49تولے،لائسنسی پسٹل اورایک کلاشن کوف چوری کرلی گئی ۔تھانہ رمناکے علاقہ جی الیون ون میں دوموٹرسائیکل سوار محمدشبیر سے گن پوائنٹ پرموبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ سنبل کے علاقہ جی 14 میں عبدالوحیدکے گھرکے تالے توڑکرچھ لاکھ روپے ،چھ تولے کے طلائی زیورات،پندرہ سوسعودی ریال ،دوگھڑیاں اورپانچ چاندی کی انگوٹھیاں چوری کرلی گئیں۔تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ کورنگ ٹاوَن میں محمدذیشان کے فلیٹ سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ فیض آباد میں نامعلوم شخص عثمان کاموبائل چھین کرلے گیا۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی جے پی روڈپر تین موٹرسائیکل سوا ر اپنی گاڑی میں جارہے محمدنزاکت اوران کے دوستوں سے گن پوائنٹ پرتین موبائل ، دوہزاریورو اور12ہزارروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ شمس کالونی کے علاقہ سری نگرہائی وے پردوموٹرسائیکل سواراریبہ عاشق کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ شمس کالونی کے علاقہ سیکٹرآئی 12 میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرمحمدعمران کاموٹرسائیکل چھین کرلے گئے ، تھانہ ہمک کے علاقہ ڈی ایچ اے فیزٹو میں آصف محمودکاموبائل چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید