کوئٹہ (پ ر) پشتونخواایس اوکے زونل آرگنائزر لطیف خان اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے صوبے بلخصوص کوئٹہ میں لائبریریوں کی کمی کے اہم نقطے کی طرف صوبائی حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کہاہے کہ طلباء میں علم کی جستجو حوصلہ افزاء عمل ہے طلباء میں پیدا ہونے والے اس مثبت رجحان کو تقویت دینے کیلئے لائبریریوں کا قیام اشد ضروری ہے تاکہ متوسط اور غریب طلباء علم حاصل کرنے سے کی سہولت سے محروم نہ رہ جائیںنئے مالی سال میں سریاب ‘مشرقی بائی پاس‘ مغربی بائی پاس ‘نواں کلی ائیرپورٹ کچلاک سمیت دیگر شہروں میں لائبریوں کے قیام کے منصوبے شامل کی جائیں۔