• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے 10 سابق وزراء کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیئے

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزارت داخلہ حکومت پاکستان کے ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے ایف نمبر تھری ٹو 2020پالیسی (او ڈی) جاری کیا ہے جس میں سابقہ حکومت کے وفاقی وزراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈپلومیٹک پاسپورٹ سپیشل سیکرٹری (ایڈمن/اے اینڈ سی/او پی/ایس پی) وزارت امور خارجہ اسلام آباد کو جمع کرا دیں جیسا کہ پاسپورٹ رولز 2021ء کے شیڈول فور کلاز ون میں واضح کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان صوابی سمیت دس سابق وزراء/شخصیات کو ڈپلومیٹک پاسپورٹس جاری ہوئے تھے مگر انہوں نے 11اپریل 2022ء کو حکومت کے خاتمے کے باوجود یہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور بعض تو ان ڈپلومیٹک پاسپورٹس پر بیرون ملک سفر بھی کرتے چلے آ رہے ہیں۔ جن سابق وزراء اور شخصیات کو ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹ کی طرف سے نوٹس بھیجے گئے ہیں ان میں سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس پبی کو پاسپورٹ نمبر اے ایکس 1019407جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو الیکٹرانک پاسپورٹ نمبر یو ایم 1172420‘ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ نمبر اے بی 4914517‘ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو اے سی 2224707ڈپلومیٹک پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا/سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ نمبر اے وی 4173164‘ سابق وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ ایچ ایچ 4135462‘ سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ نمبر ایف وی 0156173‘ فرخ حبیب کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ نمبر اے ڈبلیو 6031364‘ سابق وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی مس زرتاج گل کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ نمبر اے بی 4796345‘ سنیٹر اعظم خان سواتی پاسپورٹ نمبر اے بی 5673976 فی الفور وزارت خارجہ کے سپیشل سیکرٹری ایڈمن کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیونکہ مجاز اتھارٹی نے یہ تمام ڈپلومیٹک پاسپورٹس کینسل کر دیئے ہیں‘ اس پر کوئی سفر کرنے کا مجاز نہیں بلکہ ایسا کرنے والے قانون کی گرفت میں آ جائینگے۔ وزارت خارجہ ڈائریکٹریٹ جنرلز آف پاسپورٹ نے یہ تمام ڈپلومیٹک پاسپورٹس نہ صرف منسوخ کئے ہیں بلکہ انکی ان ایکٹی ویشن کر دی گئی ہے۔ اس سرکاری لیٹر کی نقول پی ایس ٹو سیکرٹری وزارت داخلہ‘ سپیشل سیکرٹری وزارت خارجہ‘ وزارت داخلہ سے متعلقہ حکام کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید