• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا موٹر وے طرز پر فورس بنانے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں موٹر وے کی طرز پر فورس بنانے کا فیصلہ کیا۔ کراچی میں وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایس ایم ٹی اے بورڈ کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپکٹرز صوبے بھر میں تعینات کئے جائیں گے جو گاڑیوں کی انسپیکشن کے ساتھ ساتھ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز بس سروس کے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپیکٹرز کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید