کراچی (عبدالماجدبھٹی/اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ بیٹسمین ہارون رشید اس وقت پی سی بی میں سب سے با اثراور چیئرمین نجم سیٹھی کے سب سے قابل اعتماد افسر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہارون رشید کو ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی اضافی چارج دے دیا ہے۔ وہ بیک وقت تھری ان ون کا کام کریں گے۔وہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن اور چیف سلیکٹر بھی ہیں۔ انہیں ندیم خان کی جگہ یہ چارج دیا گیا ہے۔ دریں اثنا چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میںقومی ٹیم کے ساتھ دو وکٹ کیپرز جائیں گے، دوسرے وکٹ کیپر سرفراز احمد ہوں گے یا محمد حارث اس کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، ہم نے سرفراز احمد کو اپنے فیوچر پلانز میں رکھا ہوا ہے۔