• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان آج جاپان کے مدمقابل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عمان میں جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستانی ٹیم پیر کو جاپان سے مقابلہ کریگی ۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ ایک، ایک گول سے برابر کھیل چکی ہے جبکہ چائینز تائی پے اور تھائی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرچکی ہے۔ ٹیم کے منیجر و چیف کوچ حنیف خان نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، انہوں نے پہلی بار بھارت کی ٹیم


کیساتھ بہترین کھیل پیش کیا ۔ حکومت قومی کھیل کو سپورٹ کرے تو انشاء اللہ مستقبل میں یہی پلیئر اولمپک اور ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل لائیں گے۔ پاکستان ہاکی لیجنڈ شہباز احمد سینئر نے کہا کہ کافی عرصے بعد نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ، فزیکل فٹنس اچھی نظر آئی ،تجربے کی کمی تھی۔

اسپورٹس سے مزید