کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطے کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سگفرائیڈ ایکمین کو بقایا جات کاچیک جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس بی کے ڈی جی شعیب کھوسو نے جنگ کو بتایا کہ چیک بنادیا گیا تھا مگر ہاکی فیڈریشن کو حکومتی سطح پر تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ایکمین تک نہ پہنچایا جاسکا۔ واضح رہے کہ ایکمین نے معاملہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے سامنےاٹھانے کی دھمکی دی تھی ۔