• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، پاکستانی سرجن کا خاتون کی روبوٹک سرجری کے ذریعے عالمی ریکارڈ

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) نشتر ہسپتال ملتان سے فارغ التحصیل تحصیل تونسہ کے گاؤں بابی سے تعلق رکھنے اور laparoscopic سرجن کی حیثیت سے تربیت حاصل کرنے والے ایک پاکستانی سرجن ڈاکٹر عامر رضا نے لندن کے چیلسی وار ویسٹ منسٹر ہسپتال میں خاتون کا روبوٹک سرجری کے ذریعہ علاج کر کے بلکہ ایک ہی دن میں روبوٹس کے ذریعے 12 بڑے آپریشن کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

 ڈاکٹر زیادہ آپریشن کرسکتاہے،اس کے علاوہ نئی ٹیکنک سے خون بھی کم ضائع ہوتاہے اور مریضہ جلد صحتیاب ہوجاتی ہے ، ڈاکٹر عامر رضا نے روبوٹک سرجری کے ذریعے خاتون کا علاج کر کے حمل کو متاثر کرنے والے مرض Endometriosis میں مبتلا لاکھوں خواتین کے علاج کی راہ ہموار کردی۔

 روبوٹک سرجری کی ہول سرجری کا انتہائی جدید طریقہ ہے، جس میں سرجن مریض کے پیٹ میں چھید کر کے علاج کرتا ہے، اس طریقہ علاج میں ڈاکٹر کسی فاصلے پر بیٹھ کر آلات پر کنٹرول کے ذریعہ آپریشن کے فرائض انجام دیتا ہے۔ ڈاکٹر عامر رضا Endometriosis کے معالج کے طورپر مشہور ہیں، اس مرض میں مبتلا خاتون کا نہ صرف پیڑو متاثر ہوتا ہے بلکہ اس سے اس کا پیٹ، بلاڈر اور نروس سسٹم بھی متاثر ہوتا ہے اور ہر عمر کی خواتین اس سے متاثر ہوسکتی ہیں، ہر سال لاکھوں خواتین اس مرض سے متاثر ہوتی ہیں۔

 ڈاکٹر عامر ان دنوں لندن کے معروف کرام ویل ہسپتال کے Endometriosis انٹرنیشنل سینٹر کے ڈاکٹر ہیں اور مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ہیں۔ وہ minimal access سرجری چیلسی سینٹر CCMIG سینٹر کے بانی ڈائریکٹر بھی ہیں، اس سینٹر سے پوری دنیا میں laparoscopic کے کورس کرائے جاتے ہیں، وہ laparoscopic کی تعلیم اور تربیت دینے کیلئے مشرق وسطیٰ، پاکستان، افریقہ اور یورپ کے دورے کرچکے ہیں۔ 

جیو اور جنگ سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کوویڈ کی وبا کے دوران ہم دو دن کے اندر روبوٹ کے ذریعے سب سے زیادہ آپریشن کرنے کے حوالے انتہائی موثر اسٹریٹیجک پلاننگ کے پانیئر ثابت ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید