• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں غیرقانونی تجاوزات سے راہگیروں کا پیدل چلنا محال

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار سے راہگیروں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔ شہر کی تمام مصروف شاہراہیں متعلقہ حکام کی غفلت اور مبینہ ملی بھگت کے باعث سکڑ کر رہ گئی ہیں۔ راجہ بازار، امپیریل مارکیٹ، فوارہ چوک، گنجمنڈی، لیاقت باغ، مری روڈ، کمیٹی چوک، وارث خان روڈ، سکستھ روڈ، کمرشل مارکیٹ، چاندنی چوک، صدر اور دھمیال روڈ پر غیرقانونی تجاوزات اور ہینگر مافیا نے قبضہ جما لیا جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔ غیر قانونی تجاوزات کے باعث شہرو کینٹ میں فٹ پاتھ غائب ہو گئے جبکہ پارکنگ کا مسئلہ شدت اختیار کرنے لگا۔ شہریوں نے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔ 
اسلام آباد سے مزید