• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ گرانفروش اور کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے 8نانبائی گرفتار

پشاور (جنگ نیوز )ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کو عوامی شکایات موصول ہوئیں کی صوبائی حکومت کے اقدامات کے بعد پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہیں جسکی وجہ سے آٹے کی بوری کے نرخ میں گزشتہ کئی دنوں سے روز بہ روز کمی آتی جارہی ہیں جبکہ پشاور کے نانبائی گرانفروشی میں مصروف ہیں اور عوام کو روٹی 30سے 40روپے میں فروخت کررہے ہیں اور کم وزن روٹی بھی فروخت ہورہی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنرشاہ فہد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی کو نانبائیوں کے خلاف کاروئی کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے چھٹی کے روز خصوصی ٹیم اور مقامی پولیس کے ہمراہ تہکال پایاں،تہکال بالا، یونیورسٹی ٹاؤن، پلوسی، غریب آباد، راحت آباد،بورڈ بازار،ناصرباغ روڈ وغیرہ میں نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور جہاں کئی نانبائی گرانفروشی اور کم وزن روٹی فروخت کرنے میں مصروف تھے جن میں 8نانبائیوں کو موقع پرگرفتار کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی عوام گرانفروشوں کی نشاندہی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گرانفروشی پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بلکہ انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے وہاں پر موجود عوامی ہجوم کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت میں ہروقت تیار ہیں کسی بھی علاقہ یا بازارمیں کوئی بھی دکاندار یا نانبائی گرانفروشی میں ملوث ہوتو ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید