• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے گئے

پشاور (جنگ نیوز)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی انسداد پولیو مہم کے دوران انتظامی افسران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے گئے ڈپٹی کمشنرشاہ فہد نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اورانسدا دپولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
پشاور سے مزید