• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ شعبہ خواتین سٹی کے زیر اہتمام یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین سٹی کے زیر اہتمام نواب پور روڈ پل مونڈھے والی پر یوم تکبیر کے حوالے سےکیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، جنرل سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق نے شرکت کی،اس موقع پر شرکانے اپنے قائد میاں نواز شریف اور پاک فوج زندہباد کے نعرے لگائے جب کہ یوم تکبیر کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر سلطانہ شاہین اور شاہین شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
ملتان سے مزید