• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈائنامائٹس نے پاکستان کپ خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بلاسٹرز کو 78 رنز سے شکست دیدی۔ یہ اس کی لگاتار تیسری کامیابی ہے۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر ڈائنامائٹس نے4 وکٹوں پر214 رنز بنائے ۔کپتان سدرہ امین کے 95 رنز قابل ذکر تھے۔ ناکام ٹیم 136 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بسمہ معروف نے 65رنز اسکور کیے ۔ بلاسٹرز کی طرف سے عائشہ ظفر اور دعا ماجد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز کا اضافہ کیا ۔ عائشہ ظفر نے 30 اور کپتان منیبہ علی نے 33رنز بنائے ۔رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید