• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص نے خودکشی کرلی، سمندر سے لاش ملی، ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نجی ریسٹورنٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں 29 سالہ علی ملا ولد حاکم علی جاں بحق ہو گیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا ،مائی کلاچی پھاٹک کے قریب تیزرفتارگاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار2 نوجوانوں کو روند ڈالا ،جس کے نتیجے میں 20سالہ اویس ولد قیصر عباس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 18سالہ متین ولد امجد شدید زخمی ہوگیا ، پولیس اور ریسکیو عملے نے لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا ،علاوہ ازیں کلفٹن سی ویو چنکی منکی کے قریب سمندر میں ڈ وبی ہوئی سے ایک روز پرانی نامعلوم شخص کی لاش ملی ،ایدھی رضاکاروں نےلاش نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا ،متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،عمر 52 سال کے قریب ہے، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 36 ای بلال مسجد کے قریب گھر سے 4 5سالہ عابد ریاض ولد محمد ریاض کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گلے میں پھندالگا کر خودکشی کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید