اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے تندوتیز سوالات پر غصے میں آگئے ۔اسلام آباد میں بین الاقومی اسلامک بینکنگ کانفرنس کی تقریب کے موقع پرصحافیوں نے اسحاق ڈار کو گھرے میں لے لیا اور تندو تیز سوالات کی بوچھا ڑ کر دی جس سے اسحاق ڈار غصے میں دکھائی دیئے ،صحافی نے سوال پوچھا کہ اسحاق ڈار صاحب کیا آئی ایم ایف سے معائدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے، جس کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے، ہم نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے،ایک اور سوال آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پارہے جس پر اسحاق غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں۔