• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ ریلیف، وزیراعظم کا اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نےبجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز سے تجاویز پر خود بریفنگ لیں گے۔

وزیر اعظم نے بجٹ میں ریلیف کیلئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعظم ریلیف کے قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کریں گے۔

وزیراعظم تنخواہوں،پنشن،جاری اخراجات، سبسڈیز تجاویز پر بریفنگ لیں گے۔وزیر اعظم ترقیاتی بجٹ، زراعت،آئی ٹی شعبے کی تجاوزیر پر بریفنگ لیں گے۔

اہم خبریں سے مزید