• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ ( پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجر بینچ جمعرات یکم جون کو کیس کی سما عت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ اس ضمن میں رجسٹرار آفس کی طرف سے مقدمہ کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید