• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14اگست 2023 قومی انتخابات کیلئے موزوں ترین دن ہے، سراج الحق

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور ماضی کی حکمران جماعتیں مضبوط جمہوری روایات قائم کرنے میں ناکام رہیں، اب بھی یہ عوام کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتی ہیں۔ جماعت اسلامی نے الیکشن کے انعقاد کیلئے پہلے بھی کوششیں کیں، اب بھی جاری ہیں، 14اگست2023ء قومی انتخابات کے لیے موزوں ترین دن ہے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے بے گناہ کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے خلاف ہیں۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے کہ جو مسلک، زبان، صوبائیت اور دیگر تعصبات سے بالاتر ہو کر اسلام اور پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ امیر جماعت نے رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور کہا کہ رجب طیب ایردوان دنیا میں اسلام کی توانا آواز ہیں جنھوں نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے، ان کی فتح سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی۔سوشل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ریاست کی بقا، سلامتی اور بہتری کے لیے ضروری ہے کہ وہاں امن و امان ہو، معیشت بہتر ہو اور سب سے بڑھ کر انصاف کی حکمرانی ہو۔
اہم خبریں سے مزید