• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکریت پسندانہ اقدامات کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے، شہباز شریف

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتشار پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمہ کے اہل نہیں ہیں‘ ایسے لوگوں کا عسکریت پسندانہ اقدامات کیلئے احتساب ہونا چاہیے‘یہ کوئی معیوب بات نہیں بلکہ دنیا کی ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جاتا ہے‘.

9مئی کے واقعات نے نہ صرف ملک میں شر پھیلایا بلکہ پاکستان کو شدید معاشی نقصان پہنچایا‘گزشتہ حکومت نے اپنی حکومت بچانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ توڑا جس کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بالخصوص صنعتوں کو بھگتنا پڑا‘ہم سب مل کر اس معاشی مشکل سے بتدریج نکل رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے، اسی کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہےتاہم ڈائیلات سیاسی لبادہ اوڑھے ایسے افراد کے ساتھ نہیں ہو سکتا جو ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

ایسے عناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہئے ۔دریں اثناءشہباز شریف کی زیرِ صدارت صنعتی شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید