کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عمان میں جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان بدھ کو سیمی فائنل میں ملائیشیا سے مقابلہ کرے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگیں۔ پاکستانی ٹیم کے کنسلٹنٹ رولمنٹ آلٹمنس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شان دار پر فارمنس دی ہے، ورلڈ کپ کے لئے رسائی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں ۔