• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر بالکل ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا‘وہی سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

منگل کو ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا اور اس پر عمل کروایا، میری سمجھ کے مطابق یہ بالکل ملٹری کورٹ کا کیس بنتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان ہی سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں ‘ وہ گرفتاری سے پہلے سب کچھ طے کرکے گئے تھے، یہ توجیہہ بنتی ہی نہیں کہ عمران خان تو جیل میں تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ فوجی تنصیبات پر حملے کی ساری منصوبہ بندی اور تیاری عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کی تھی اور اس سب کے آرکیٹکٹ عمران خان ہیں، اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید