لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر سرچ وارنٹ کی منسوخی کیلئے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے دوبارہ سرچ وارنٹ جاری کردئیے ، عدالت نےتفتیشی سے استفسار کیا کہ کیا سرچ وارنٹ پر عملدرآمد کروا لیا ہے؟ آپ عمران خان کے گھر کس مقصد کیلئے گئے تھے؟کمشنر لاہور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم زمان پارک کے باہر تجاوزات ہٹانے کیلئے عمران خان کے گھر گئے تھے ۔