پشاور(لیڈ ی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام این سی 60 آفریدی آباد میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا پشاور ڈویژن کی صدر شہناز شمشیر اور صوبائی نائب صدر اشبر جدون کے علاؤہ دیگر خواتین عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر مس نورین اور مس واحدہ نے اپنے خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ونگ کی مرکزی و صوبائی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ڈویژنل صدر شہناز شمشیر نے کہا کہ شمولیتی خواتین نے ملکی سیاسی صورتحال میں بہترین فیصلہ کیا ہے پی پی انہیں جائز مقام دیگی ۔ 9 اور10 مئی واقعات کے بعد عمران خان کی معافی کا وقت گزر چکا ہے ۔انہوں نے نوجوانوں میں بدگمانیاں پیدا کیں آج انکا ساتھ دینے والا کوئی نہیں پی ٹی آئی اسوقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جبکہ نیازی باہر ملک جانے اور این آر او لینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے لیکن ملک و قوم کے مجرم کو کسی صورت راہ فرار اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔