• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو: 8 افسران کو اپ گریڈ 11 کو ترقی دینے کے احکامات

ملتان( سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے8افسران کو اپ گریڈ کرنے اور 11افسران کو ترقی دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ سینئر سلیکشن بورڈ کی منظوری سے بنیادی سکیل 19میں خدمات سرانجام دینے والے 8سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 20میں اپ گریڈ کیاہے ان میں منیجر ایم اینڈ ٹی۔IIمیپکو سیف اللہ قریشی،منیجر (پروکیورمنٹ)پی ایم یو محمد اکرم سیال، منیجر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس محمد اصغر خان گھلو، سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد شہزا د راعی، سپرنٹنڈنگ انجینئر خانیوال سرکل اشفاق احمد، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی سید جواد منصوراحمد، سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او ملتان سرکل زاہد اختر اور منیجر (ٹی اینڈ جی) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان محمد اصغر لنگاہ شامل ہیں۔ ایگزیکٹو انجینئر زسے سپریٹنڈنگ انجینئرز کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں کرنٹ چارج بنیادوں پر خدمات سرانجام دینے والے منیجر ایم اینڈ ٹی۔Iملتان امجد نواز بھٹی، ایڈیشنل منیجر (پی ایس اینڈ سی) پی ایم یو محمد رضا ظفر، ایس ای بہاولنگر سرکل ملک محمد یوسف، ایس ای ساہیوال سرکل عظمت علی خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ ایس ای۔1کاشف مقبول، منیجر پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن محمد صدیق خان، ایڈیشنل منیجر ایم اینڈ ٹی مظفرگڑھ اشرف محمود، منیجر (پی ایس اینڈ سی)پی ایم یو ذوالفقارعلی، ایس ای وہاڑی سرکل ساجد حسین گوندل، ایس ای مظفرگڑھ سرکل ملک یعقوب احمد اور ایس ای ڈی جی خان سرکل خورشیداحمد شامل ہیں۔
ملتان سے مزید