• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس اور بار میں ہائیکورٹ کے اطراف ٹریفک نظام کو بہتر بنانے پر اتفاق

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار کے صدر رانا آصف سعید اور جنرل سیکرٹری مہر حسیب قادر سے سٹی ٹریفک آفیسر راؤ نعیم شاہد نے ملاقات کی اس موقع پر ہائیکورٹ کے اطراف میں ٹریفک نظام کو مذید بہتر کرنے پر اتفاق ہوا۔ رانا آصف سعید اور مہر حسیب قادر نے مذید کہا کہ ہائیکورٹ بار اور بنچ کے اطراف میں ٹریفک نظام کو بہتر کیا جائے اکثر ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے نہ صرف وکلاء بلکہ شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے جلد ہائیکورٹ بار کے پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔
ملتان سے مزید