• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، آپریشنز ٹیموں نے ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کئے جبکہ 300 لٹر مصنوعی مٹھاس سے تیار ناقص محلول، 60 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 22 کلو ممنوعہ اجزاء تلف کر دئیے گئے تفصیل کے مطابق غلہ منڈی شجاع آباد میں ملاوٹی مصالحہ جات اور چائنہ نمک فروخت کرنے پر 15 ہزار، گلشن مارکیٹ میں ریسٹورینٹ کو کھانوں میں کھلے اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ، بدبودار فریزر میں خام اشیاء کی سٹوریج ہونے پر 20 ہزار، قصبہ مڑل ۔میں پروڈکشن پر پابندی کے باوجود پلانٹ فنگشنل کرنے پر 20 ہزار ، قصبہ مڑل میں جوس پلانٹ کو جوس کی تیاری میں کھلے رنگ کی ملاوٹ اور گندا پانی جمع ہونے پر 25 ہزار روپے ، چونگی نمبر 2 میاں چنوں میں سوڈا واٹر پلانٹ کو سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال اور مس برانڈڈ بوتلوں میں فلنگ کرنے پر 10 ہزار جبکہ فٹبال چوک خانیوال میں ریسٹورنٹ کو پیزا کی تیاری میں چائنہ نمک کے استعمال پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاؤہ وہاڑی میں 9 سی بلاک بوریوالا میں آئسکریم شاپ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 10 ہزار اور کہروڑ پکا لودھراں میں سوڈا واٹر فیکٹری کو بوتلوں کے پرانے ڈھکن استعمال کرنے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
ملتان سے مزید