• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:مغویہ برآمد نہ کرنے پر ایس ایچ او 5جون کو طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ نے جام پور کی 15 سالہ اقصیʼ بی بی کے اغوا کے ملزمان کو گرفتار کرنے اور مغویہ کو برآمد نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو پانچ جون کو طلب کرلیا ہے۔پیٹیشنر بلقیس بی بی نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کی بیٹی اقصی کو راشد اور مولا بخش کھوسہ نے دیگر 3 افراد کی مدد سے چند روز قبل بازار سے گھر آتے ہوئے اغوا کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے،دریں اثنا ہائی کورٹ نے ڈکیتی کے مقدمےمیں ملوث تونسہ شریف کےمنورحسین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرلی ہے اور اسے ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکہ پر رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ ریتڑہ( تونسہ) کی پولیس نے سیاسی مخاصمت کی بنا پر ان کے موکل کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
ملتان سے مزید